14 نومبر 2014
وقت اشاعت: 21:29
نیوزی لینڈ کیخلاف بقیہ دو ٹیسٹ کیلئے پندرہ رُکنی اسکواڈ برقرار
جیو نیوز - لاہور...... پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف بقیہ دونوں ٹیسٹ کے لیے پندرہ رُکنی اسکواڈ کو برقرار رکھا ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کا اسکواڈ سولہ رُکنی تھا، پہلے ٹیسٹ کے دوران احمد شہزاد زخمی ہوکر وطن واپس آگئے، اُن کو ڈاکٹرز نے تین ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ کیویز کے خلاف بقیہ دونوں ٹیسٹ کے لیے پی سی بی نے پندرہ رُکنی اسکواڈ کو برقرار رکھا ہے جس میں کوئی اضافہ یا تبدیلی نہیں کی گئی ہے، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 17 نومبر سے دبئی میں کھیلا جائے گا۔