تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
17 نومبر 2014
وقت اشاعت: 2:23

ریو اولمپکس کیلئے شاہ حسین اور وجاہت کوالیفائی کرلینگے،مسعود احمد

جیو نیوز - کراچی.....اسٹاف رپورٹر...... پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مسعود احمد نے کہا ہے کہ ریو اولمپکس 2016 کیلئے ہمارے دو کھلاڑی شاہ حسین شاہ اور وجاہت سرور یقینی طور پر کوالیفائی کرجائیں گے، حکومت کو ان کھلاڑیوں کو جنوبی کوریا اور چائنا میں ہونے والے کوالیفائنگ رائونڈ میں بھیجے جانے کیلئے بھی درخواست کردی ہے تاکہ ان کے اولمپک میں شرکت کے رینکنگ پوائنٹس پورے ہوجائیں۔ اس بات کا اظہار انہوں نے جنگ سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔ مسعود احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جوڈو کے کھیل کا مستقبل تابناک ہے۔ ہمارے کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل ایونٹس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اب امید ہے کہ اولمپک میں بھی میڈلز حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ اولمپک کیلئے شاہ حسین شاہ اور وجاہت سرور پر نظریں فوکس کی ہوئیں ہیں۔ شاہ حسین شاہ ٹاپ پر ہیں انہوں نے اولمپک کوالیفائنگ رائونڈ کے پہلے مرحلے میں ہنگری، رشیا اور گلاسگو میں شرکت کرکے بہترین کارکردگی کی بنا پر اپنی عالمی رینکنگ بہت بہتر کرلی ہے۔ اولمپک میں شرکت کیلئے کھلاڑیوں کی عالمی رینکنگ کم از کم 60 ہونا ضروری ہے۔ اس وقت ہمارے کھلاڑیوں شاہ حسین شاہ کی عالمی رینکنگ 54 ہے جبکہ وجاہت سرور کی 74 ہے اس طرح امکان ہے کہ یہ دونوں کھلاڑی اولمپک کیلئے کوالیفائی کرجائیں گے۔ احمد شہزاد بٹ بھی پاکستان کے بہترین باصلاحیت کھلاڑی ہیں انہوں نے بھی عالمی مقابلوں میں شرکت کی اور اس وقت ان کی رینکنگ 110 ہے۔ کوالفیائنگ رائونڈ کا اب آخری معرکہ چل رہا جس کے مقابلے جنوبی کوریا اور چائنا میں ہیں ہم نے حکومت کو خط لکھ دیا ہے کہ گرانٹ کا اعلان جلد از جلد کیا جائے کیونکہ مقابلوں کا وقت کم رہ گیا ہے۔ فیڈریشن نے اپنا کام مکمل کیا ہوا ہے۔ کھلاڑیوں کی انٹری بھی بھجوا دی ہے اور ویزے کیلئے بھی خط لکھ دیا گیا ہے۔ اب حکومت کاکام ہے کہ وہ اس سلسلے تیزی لائے اور ہمارا مسئلہ حل کرے۔ نومبر کے آخر میں جنوبی کوریا میں مقابلوے ہوں گے ہم حکومت سے رابطہ کریں گے اور اگر یہاں سے جواب نہ آیا تو براہ راست ڈائریکٹر پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈایریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز گجیرا سے کہیں گے کہ وہ ہمارا مسئلہ حل کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.