17 نومبر 2014
وقت اشاعت: 19:4
دبئی ٹیسٹ، نیوزی لینڈ کے تین وکٹ کے نقصان پر 243رنز
جیو نیوز - دبئی ......دبئی ٹیسٹ کا پہلا روز کیوی بیٹسمینوں کے نام رہا،اوپنرٹام لیتھم کی ناقابل شکست شاندار سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف دن کے اختتام پر تین وکٹوں کے نقصان 243رنز بنالئے ہیں۔میچ کم روشنی کے باعث وقت سے پہلے ختم ہوگیا۔پاکستان کی طرف سے احسان عادل یاسر شاہ ذوالفقار بابر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔نیوزی لینڈ نے آج دبئی میں ٹاس جیتا ۔اوپنر ٹام لیتھم اور برینڈن میک کیولم نے پاکستانی پیس اور اسپن اٹیک کا عمدگی سے مقابلہ کیا اور دلکش اور جارحانہ اسٹروکس بھی کھیلے۔کیویز کو پہلا نقصان 77 رنز پر اٹھانا پڑا،جب کپتان برینڈن میکولم 43 رنز بنا کر احسان عادل کا شکار بنے ،جس کے بعد ولیمسن اور لیتھم کی پارٹنر شپ نے کیویز کا اسکور 153 رنز تک پہنچادیا،ولیمسن 32 رنز بنا کرذوالفقار بابر کے ہاتھوں بولڈ ہوئے ،ٹام لیتھم نے دوسرے اینڈ سےعمدگی سے بیٹنگ جاری رکھی اور ٹیسٹ کیریئر کی دوسری سنچری اسکور کی،226 کے اسکور پر روس ٹیلر 23 رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار بنے۔پہلے روز جب خرا ب روشنی کے باعث تین اوورز پہلے کھیل ختم ہوا تو نیوزی لینڈ نے تین وکٹوں کے نقصان پر243رنز بنالئےتھے،لیتھ137 اور کورے اینڈرسن 7 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔