تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
18 نومبر 2014
وقت اشاعت: 17:11

دبئی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ پہلی اننگز میں403رنز پر آئوٹ

جیو نیوز - دبئی ......دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 403 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ٹام لیتھم 137،مک کلم اور کریگ 43، 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ذوالفقار بابر نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔گذشتہ روز کے ناٹ آئوٹ بیٹسمین ٹام لیتھم 137اور اینڈرسن 7رنز ناٹ آئوٹ کے ساتھ243رنز تین کھلاڑی آئوٹ سے اننگز آگے بڑھائی، لیکن اینڈرسن انفرادی اسکور میں صرف دورنز کا اضافہ کرکے پویلین لوٹ گئے۔اس کے فوری بعد ٹام لیتھم اپنے اسکور میں کوئی اضافہ کیے بغیر 137رنز پر ہی آئوٹ ہوگئے۔نیشان نے 17رنز بناکر پویلین کی راہ لی۔ذوالفقار بابر نے 4،احسان عادل اور یاسر شاہ نے دو، دو جبکہ راحت علی اور اظہر علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔تین میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو ایک ۔صفر کی برتری حاصل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.