20 نومبر 2014
وقت اشاعت: 18:47
دبئی ٹیسٹ: چوتھے دن نیوزی لینڈ کے 6 وکٹوں پر167 رنز
جیو نیوز - دبئی.......پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا دبئی ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل ختم ہوگیا۔ کھیل کے اختتام نیوزی لینڈ نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنا لیے اور یوں پاکستان پر مجموعی طور پر 177 رنز کی برتری حاصل کر لی۔ نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز میں روس ٹیلر 77رنز کے ساتھ ناقابل شکست ہیں۔ پاکستان کی جانب سے ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ نے3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔