21 نومبر 2014
وقت اشاعت: 3:47
سرفراز کی سنچری کے بعد دبئی ٹیسٹ سنسنی خیز مرحلے میں داخل
جیو نیوز - دبئی ......وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کی شاندار سنچری کے بعد دبئی ٹیسٹ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ نیوزی لینڈ کو پاکستان پر صرف 177رنز کی برتری ہے جبکہ اس کی 4 وکٹیں باقی ہیں۔سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ آج نیوزی لینڈ کو 40,50رنز کے اندر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے، اگر میچ جیت گئے تو سنچری اننگز اُن کے لیے یادگار ہوگی۔کیوی فاسٹ بولرٹم ساؤتھی کا کہنا ہے کہ پاکستانی وکٹ کیپر نے مشکل وقت میں اچھی بیٹنگ کی،ٹم ساؤتھی نے کہا کہ سرفراز احمد نے زیادہ سبقت حاصل کرنے کی کوششوں پر پانی پھیر دیا۔