24 نومبر 2014
وقت اشاعت: 13:35
سوئس ٹیم نے ڈیوس کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
جیو نیوز - لیل ......سوئٹرزلینڈ کے راجر فیڈرر نے بالآخر اپنے ملک کو ڈیوس کپ ٹینس کا فاتح بنوا ہی دیا، فائنل کے سنگلز ٹائی میں انہوں نے فرانس کے رچرڈ گیسکوئے کو شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔فرانس کے شہر لیل میں کھیلے گئے میچ میں راجر فیڈرر بہترین فارم میں نظر آئے۔17 بار کے گرینڈ سلم چیمپین نے فرانس کے رچرڈ گیسکوئے کو جم کر نہ کھیلنے دیا۔فیڈرر نے چھ چار، چھ دو اور چھ دو سے میچ جیت کر سوئٹزرلینڈ کو تین ایک سے ڈیوس کپ کا فاتح بنوادیا۔یہ پہلا موقع ہے جب سوئس ٹیم نے ڈیوس کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ۔