تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
26 نومبر 2014
وقت اشاعت: 14:7

شارجہ ٹیسٹ:کھانے کے وقفے پرپاکستان ایک وکٹ پر82 رنز

جیو نیوز - شارجہ...... تیسرے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے روز کھانے کے وقفے پر پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 82 رنز بنالیے۔محمد حفیظ 47 اور اظہر علی20 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں کپتان مصباح الحق نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستانی اوپنرز نے اچھا آغاز فراہم کیا،پاکستان کو پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب 44 کے مجموعی اسکور پرشان مسعود12 رنزبناکر کریگ کی گیند پربولڈ ہوگئے۔شارجہ ٹیسٹ کیلئے پاکستان نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، توفیق عمر اور احسان عادل کی جگہ محمد حفیظ اور محمدطلحہ ٰ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ نیوزی لینڈکی جانب سے نیشام کی جگہ ڈینیل ویٹوری نے ٹیم میں جگہ بنائی ہے۔تین میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو ایک۔صفر کی برتری حاصل ہے۔پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف 248 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دوسرا ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.