تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
26 نومبر 2014
وقت اشاعت: 16:37

احمد شہزاد فٹ ہوگئے ، کیویز کیخلاف ٹی 20 اور ون ڈے کھیلیں گے

جیو نیوز - لاہور......گیند لگنے سے زخمی ہونے والےپاکستانی اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد فٹ ہوگئے ہیں جس کے بعدانہوں نے ہلکی پھلکی ٹریننگ بھی شروع کردی ہے،وہ نیو زی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کھیلنے کے لیے تیار ہیں ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے جنرل منیجرمیڈیکل ڈاکٹرسہیل سلیم کا کہنا ہے کہ احمدشہزاد نے انجری سے چھٹکارا حاصل کرلیا ہے،وہ نیوزی لینڈکیخلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریزکیلئے دستیاب ہیں۔احمد شہزاد نے صحت یابی کے بعد کہا ہے کہ ہلکی پھلکی ٹریننگ اوربیٹنگ کا آغاز کردیا ہے،نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ بننا ہدف تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.