28 نومبر 2014
وقت اشاعت: 19:53
شارجہ ٹیسٹ کا دوسرا دن،نیوزی لینڈ کے پہلی اننگزمیں1وکٹ پر 249رنز
جیو نیوز - شارجہ..........شارجہ ٹیسٹ کا دوسرا روز نیوزی لینڈ کے نام رہا، پہلے پاکستانی ٹیم کو 351 رنز پر آؤٹ کیا، پھر میک کلم کی شاندار سنچری کی بدولت تیز رفتاری سے 249 رنز بنا لیے، صرف ایک وکٹ کھوئی۔ دوسرے دن کے اختتام پر نیوزی لینڈکی ٹیم پاکستان کےمجموعی اسکورسے102رنزپیچھے ہے۔شارجہ میں جاری آخری ٹیسٹ کے دوسرے دن نیوزی لینڈ کے بالرز چھائے گئے۔کپتان مصباح الحق 38 رنز پر آوٹ ہوئے۔حفیظ تین رنز کی کمی سے ڈبل سنچری نہ بناسکے۔ پہلے ہی سیشن میں پاکستانی ٹیم 351 رنز پر سمٹ گئی۔ مارک کریگ نے 94رنز دے کر 7وکٹیں حاصل کیں۔ نیوزی لینڈ نے شاندار آغاز کیا ،پہلی وکٹ پر 51 رنز بنے وہ بھی صرف نو اوورز میں۔ برینڈن مکولم نے چھکوں کی بارش کردی، ہر بولر کو اسٹینڈز کے ہر طرف چھکے لگائے، وہ 78 گیندوں پر نیوزی لینڈ کی جانب سے تیز ترین سنچری بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ دن کے اختتام پر کیویز نے ایک وکٹ 249 رنز بنالئے۔برینڈن مکلوم 153 اور کین ولیمز سن 76 رنز پر بیٹنگ کررہے ہیں ۔یہ میک کیولم اورولیمسن کےدرمیان دوسری وکٹ پر 198رنزکی ریکارڈ پارٹنر شپ ہے۔