29 نومبر 2014
وقت اشاعت: 19:34
محمد سجاد کاورلڈ اسنوکر چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور،چینی کھلاڑی سے شکست
جیو نیوز - ٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗٗبنگلور........پاکستان کے محمد سجاد کا ورلڈ اسنوکر چیمپئن بننے کا خواب اس وقت چکنا چور ہوگیا جب 14سالہ چینی کھلاڑی یان بنگ ٹاؤ نے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں انہیں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ یان بنگ ٹاؤ سب سے کم عمر اسنوکر چیمپئن بن گئے ہیں۔ انہوں نے محمد سجاد کو 7کے مقابلے میں 8فریم سے شکست دی۔ آخری فریم میں داخل ہوتے ہوئے دونوں کھلاڑیوں کا اسکور 7-7فریم سے برابر تھا۔