تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
18 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 23:8

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اور دو ایک روزہ میچز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

جیو نیوز - لاہور.......پاکستان کرکٹ بوڑڈ نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ابتدائی دو ایک روزہ میچز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، وکٹ کیپر سرفراز احمد پہلی بار ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل ہوئے ہیں ، یونس خان کی ون ڈے اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے لیکن مڈل آرڈر بیٹسمین فواد عالم کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے ۔انجری کی وجہ سے ٹیسٹ سیریز سے آئوٹ ہونے والے احمد شہزاد ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں، وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کو پہلی بار ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے ، فاسٹ بولر عمر گل اور وہاب ریاض کی دونوں اسکواڈز میں واپسی ہوئی ہے ۔ مڈل آرڈر بیٹسمین فواد عالم آسٹریلیا کیخلاف ابتدائی دو ایک روزہ میچز کیلئے اعلان کردہ ٹیم میں شامل نہیں ، ان کی جگہ یونس خان کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ ناصر جمشید کو بھی ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔چیف سلیکٹر معین خان کا کہنا ہے کہ یہ ورلڈ کپ دو ہزار پندرہ سے قبل پاکستان کے دستیاب کھلاڑیوں کو آزمانے کا آخری موقع ہے، اس لئے تمام دستیاب پلیئرز کو سیریز میں کھلایا جارہا ہے تاکہ کھلاڑی اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے خود کو ورلڈ کپ کیلئے اہل ثابت کرسکیں ۔ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے: احمد شہزاد ، انور علی ، محمد حفیظ ، حارث سہیل ، محمد عرفان ، اویس ضیاء ، رضا حسن ، سعد نسیم ، سرفراز احمد ، شاہد آفریدی ، سہیل تنویر ، عمر اکمل ، عمر گل اور وہاب ریاض، جبکہ ون ڈے اسکواڈ میں : محمد حفیظ ، احمد شہزاد ، اسد شفیق ، بلاول بھٹی ، حارث سہیل ، مصباح الحق ، محمد عرفان ، ناصر جمشید ، سرفراز احمد ، شاہد آفری ، سہیل تنویر ، عمر اکمل ، عمر گل ، وہاب ریاض ، یونس خان اور ذوالفقار بابر شامل ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.