تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
20 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 0:18

فیصل آباد میں انٹرنیشنل ہینڈ بال ٹورنا منٹ کا آغاز

جیو نیوز - فیصل آباد.....فیصل آباد میں انٹرنیشنل ہینڈ بال ٹورنا منٹ کا آغاز ہو گیا ۔ افتتاحی روز پاکستان اور یمن کی مرد ٹیموں جبکہ نیپال اور بنگلا دیش کی خواتین ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے تعاون سے منعقدکی جانے والے ہینڈ بال ٹورنا منٹ میں 6 ممالک کی مرد اور خواتین کی ٹیمیں شریک ہیں جن میں پاکستان ، بنگلا دیش، مالدیپ، نیپال ، افغانستان اور یمن شامل ہیں ۔ بھارت کی ٹیم ویزے نہ ملنے کے باعث شرکت نہیں کر سکی۔ پانچ روزہ ٹورنا منٹ میں روزانہ چار میچز کھیلے جائیں گے ۔ مردوں کے دو میچز ہارڈ گراونڈ جبکہ خواتین کے دو میچز گراسی گراونڈ پر کھیلے جائیں ۔ آج افتتاحی روز مردوں کے پہلے میچ میں یمن نے 30 کے مقابلہ میں 31 گول سےافغانستان کو ، دوسرے میچ میں پاکستان نے نیپال کو 15 کے مقابلہ میں 55 گول کی واضح برتری سے شکست دی جبکہ خواتین کے میچز میں نیپال نے3 کے مقابلہ میں 33 گول سے افغانستان جبکہ بنگلہ دیش نے13 کے مقابلہ مکیں 48 گول سے یمن کی ٹیم کو ہرایا۔ ٹورنا منٹ کی افتتاحی تقریب شام پانچ بجے منعقد ہو گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.