20 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 5:7
پاک نیوزی لینڈ سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
جیو نیوز - دبئی.......پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوںنے میچ جیتنے کے لیے بھرپور پریکٹس کی۔ دونوں ممالک کی ٹیمیں 2 میچوںپر مشتمل سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آج دبئی کے میدنا میں آمنے سامنے ہوں گی۔سیریز کی ٹرافی کی رونمائی ہوئی جبکہ ٹی 20 سیریز کی ٹرافی فلپ ہیوز کے نام سے منسوب کی گئی ہے۔دونوں کپتان جیت کے لیے پُرعزم ہیں جبکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے ٹیم بھی جیتے گی اور میں خود بھی بڑا اسکور بناؤں گا۔