تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
21 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 20:54

آئی پی ایل فکسنگ کیس، میاپن اور چنئی کیخلاف کاروائی کا حکم

جیو نیوز - نئی دہلی......بھارتی سپریم کورٹ نے بی سی سی آئی کو حکم دیا ہے کہ وہ چنئی سپر کنگز اور گروناتھ میاپن کے خلاف فوری کاروائی کریں ،عدالت نے کارراوئی کرنے والے پینل سے بی سی سی آئی کے سربراہ کو علیحدہ ہونے کا حکم بھی دیا ہے ۔انڈین پریمئرلیگ اسپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت بھارتی سپریم کورٹ نے بھارتی بورڈ کو چنئی سپر کنگز اور بی سی سی آئی کے سربراہ سری نواسن کے داماد گروناتھ میاپن کے خلاف فوری کارروئی کا حکم دیا ہے ،عدالت نے بھارتی بورڈ کے سربراہ سر نواسن کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ،اور ان سے سوال کیا ہے کہ انہوں نے آئی پی ایل ٹیم پر چارسو کروڑ کی انسوسمنٹ کی۔ یہ کرکٹ کی خدمت ہے یا وہ اپنے بزنس کو فروغ دے رہے ہیں،عدالت نے سری نواسن کو آئی پی ایل فکسنگ کی ہونے والی تحقیقات سے خود کو الگ رکھنے کا بھی حکم دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.