تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
22 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 9:43

چیمپئنز ٹرافی ہاکی میں آج ہالینڈ پاکستان کے مد مقابل ہو گا

جیو نیوز - بھونیشور....... بھارت کے شہر بھوبنیشور میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میںپاکستانی ہاکی ٹیم کوارٹر فائنل میںپاکستانی ٹیم ہالینڈ کے مد مقابل ہو گی ،میچ پاکستانی وقت کے مطابق بارہ بجے دن میں ہوگا۔ دیگر کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کا مقابلہ ار جنٹائن سے ، انگلینڈ کا  جرمنی سے اور بھارت کا بلجیم سے ہوگا۔ پاکستانی ہاکی ٹیم کے چیف کوچ شہناز شیخ نے کہا ہے کہ دیگر ٹیموں کی طرح پاکستانی ہاکی ٹیم اب بھی ٹور نامنٹ میں موجود ہے اور ہماری کوشش  ہوگی اس میچ کو جیت کر سیمی فائنل کھیل کر اپنا ٹاپ فور کا ہدف حاصل کر سکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.