تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
22 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 13:46

ایڈیلیڈ ٹیسٹ :بھارت کےپہلی اننگ میں 5وکٹ پر 369 رنز

جیو نیوز - ایڈیلیڈ........ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں کپتان ویرات کوہلی کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت نےپہلی اننگز میں پانچ وکٹ پر 369رنز بنالئے۔ ایلڈیلیڈ میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے دن آسٹریلیا نے اننگز 517رنز سات کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی۔جواب میں بھارت کے ابتدائی کھلاڑیوں شیکھر دھون 25،مرلی وجے 53 اور چتیشور پوجارا نے 73رنز بناکر اچھی بنیاد رکھی۔ اس کے بعد رہانے اورکپتان کوہلی نےبھی عمدہ بیٹنگ کی۔رہانے 62 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،مچل جانسن کی ایک گیند ویرات کوہلی کے ہیلمٹ پر لگی ،وہ کچھ لمحے کے لئے چکرائے پھر سنبھل گئےاور 115 رنزکی شاندار اننگزکھیلی۔ کھیل کے اختتام پر بھارت نے پانچ وکٹ نقصان پر 369رنز بنالئے تھے۔ روہت شرما 33اور ساہا 1رن کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا کو اب بھی 148رنز کی برتری حاصل ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.