تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
22 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 11:36

چمپئنز ٹرافی ہاکی کوارٹر فائنل ،پاکستان نے ہالینڈ کو 2-4 سے ہرادیا

جیو نیوز - بھونیشور...... چمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنا منٹ کے کوارٹر فائنل میںپاکستان نے ہالینڈ کو 2کے مقابلے میں4گول سے شکست دے دی۔پول میچز کے بعد پاکستانی ٹیم مکمل طور پر ایک مختلف ٹیم نظر آءی اور ڈچ کھلاڑیوں کو سنبھلنے کا موقع ہی نہیں دیا ۔پاکستان کی جانب سےعمربھٹہ،محمدعمران ،عرفان اور رضوان نےگول کئے۔ پاکستان کےکپتان محمد عمران کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔میچ میں فتح کے بعد پاکستان نے چیمپینز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ 2014کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔کامیابی کے بعد پاکستان ٹین کی کپتان محمد عمران نے مختصراً گفتگو میں کہنا ہے کہ ٹیم اچھا کھیلی اس لیے کامیابی ملی ،پوری ٹیم فتح پربہت خوش ہے،محمد عمران کا کہنا تھا کہ بھارت میں تماشائیوں نے بھی بہت سپورٹ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.