22 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 13:46
انگلینڈ نے سری لنکا کو پانچویں ایک روزہ میچ میں ہرادیا
جیو نیوز - پالی کیلے........انگلینڈ نے سری لنکا کو پانچویں ایک روزہ میچ میں شکست دے دی۔ سری لنکا کو سیریز میں تین دو کی برتری حاصل ہے۔ پالی کیلے میں کھیلے گئے میچ کا فیصلہ ریزروڈے میں ہوا۔ پہلے دن بارش کی وجہ سے سری لنکا کی اننگز مکمل ہوسکی تھی جس میں وہ 49اوورز میں 239رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ سنگاکار ا نے 91 اور میتھیوز نے 40رنز کی اننگز کھیلی۔ کرس ووکس نے 47رنز دے کر 6کھلاڑیوںکو آؤٹ کیا تھا، ریزرو ڈے میں انگلینڈ نے ہدف آخری اوور کی پہلی گیند پر 5وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ جو روٹ نے 104رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جیمز ٹیلر نے 68رنز اسکور کیے۔ پانچ میچز کی سیریز میں سری لنکا کو تین دو کی برتری حاصل ہے۔