تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
22 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 15:22

پاک نیوزی لینڈ سیریز، دوسرا ون ڈے آج شارجہ میں ہو گا

جیو نیوز - شارجہ.......پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ آج شارجہ میں کھیلا جائے گا۔دونوں کپتان اس مقابلے میں کامیابی کے لئے پرامید ہیں۔پانچ میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ نوجوان حارث سہیل کی شاندار اور شاہد آفریدی کی ذمے دارانہ اننگز کی وجہ سے پاکستان نے پہلا ون ڈے تین وکٹ سے جیتا تھا۔ مصباح الحق کہتے ہیں کہ سیریز میں برتری کے لئے بھر پور کوشش کریںگے۔ کین ولیم سن نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم سیریز میں واپس آنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ہم ٹیسٹ اور ٹی ٹوئینٹی سیریز میں خسارے میں جاکر سیریز برابر کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے غلطیوں سے سیکھا ہے اور ہمارے لئے سیریز میں بائونس بیک کرنا بہت اہم ہے۔ شارجہ کو دنیا میں سب سے زیادہ 216ون ڈے انٹر نیشنل میچوں کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہے۔ پاکستان نے اس گرائونڈ پر سب سے زیادہ117ون ڈے کھیلے ہیں۔78جیتے،38میں شکست ہوئی اور ایک میچ کا نتیجہ برآمد نہ ہوسکا۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.