تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
22 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 18:57

ایڈلیڈ ٹیسٹ ،چوتھا دن :آسٹریلیا کی بھارت کیخلاف 363رنز کی برتری

جیو نیوز - ایڈلیڈ........پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف 363رنز کی برتری حاصل کرلی۔ ڈیوڈ وارنر نے دوسری اننگز میں بھی سنچری بناڈالی۔ ایڈلیڈ ٹیسٹ کے چوتھے روز بھارت نے پانچ کھلاڑی آؤٹ 369رنز سے اننگز دوبارہ شروع کی تو 75رنز کے اضافے کے بعد پوری ٹیم 444رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ نیتھن لائن نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔پہلی اننگز میں 145رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے ڈیوڈ وارنر نے دوسری اننگز میں بھی سنچری اسکور کر ڈالی۔ وہ 102رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ کپتان مائیکل کلارک صرف 7رنز بناسکے۔ چوتھے روز جب کھیل ختم ہوا توآسٹریلیا نے 5وکٹ پر 290رنز بناکر 363رنز کی برتری حاصل کرلی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.