تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
23 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 4:38

پاکستان اے نے کینیااے کو ون ڈے میں 9وکٹوں سے ہرادیا

جیو نیوز - لاہور .....پاکستان اے نے کینیا کو کو پہلے ون ڈے میں9 وکٹ سے ہراکر 5 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے میچ میں کینیا کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 167 رنز بناکر آوٹ ہوگئی ۔گردیپ سنگھ 55 اور ادھی امبو 44 رنز بناکر نمایاں رہے۔پاکستان اے کی جانب سے محمد طلہ اور رضا حسن نے چار چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں پاکستان اے نے مطلوبہ ہدف 29 ویں اوور میں حاصل کرلیا ،سمیع اسلم 101 اور فضل سبحان 56 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔پاکستان اے کو پانچ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.