تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
23 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 12:16

پاکستان نےتیسرےون ڈےمیں نیوزی لینڈکوشکست دیدی

جیو نیوز - شارجہ........پاکستان نےتیسرےون ڈےمیں نیوزی لینڈکو147رنزسےشکست دےدی۔ نوجوان کھلاڑی احمد شہزاد اور شاہد آفریدی کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ون ڈے میں 147رنز کے بڑے مارجن سے ہرادیا، سیریز میں میزبان ٹیم کو دو ایک کی برتری مل گئی ہے۔ شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ اوورز میں سات وکٹ پر 364رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔ حفیظ 33 اور یونس خان 35رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اوپنرز احمد شہزاد نے 113رنز کی اننگز کھیلی، یہ اُن کے کیریئر کی چھٹی سنچری تھی۔ اسد شفیق نے 23رنزبنائے۔ پانچویں وکٹ پر کپتان شاہد آفریدی اور حارث سہیل نے 89 رنز کی شراکت قائم کی، بوم بوم نے صرف 21 گیندوں پر نصف سنچری بناڈالی۔ آخری اوورز میں سہیل تنویر اور سرفراز احمد نے بھی جارحانہ انداز اپنا کر ٹیم کا اسکور 364رنز تک پہنچادیا، یہ ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کا تیسرا بڑا اسکو رہے، نیوزی لینڈ کی جانب سے ہنری نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جوابی اننگز میں کیوی ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا، 21 رنز پر ڈیوچچ اور گپٹل کا نقصان اُٹھانا پڑا، کپتان ولیمسن اور راس ٹیلر نے کچھ مزاحمت کی، ولیمسن نے 46 اور راس ٹیلر نے 31ررنز کی اننگز کھیلی، دیگر بیٹسمین وقفے وقفے سے آؤٹ ہوتے رہے، نیوزی لینڈ کی اننگز 39ویں اوور میں 217رنز پر سمٹ گئی ، پاکستان نے یہ میچ 147رنز سے جیت کر سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل کرلی ہے، سیریز کا اگلا میچ 17 دسمبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائےگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.