23 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 17:22
آسٹریلیا میں موجود بھارتی کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی بڑھادی گئی
جیو نیوز - سڈنی..... سڈنی واقعے کے بعدآسٹریلیا میں موجود بھارتی کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی بڑھادی گئی۔ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نےسڈنی واقعےکےبعد کھلاڑیوں کی سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیاتھا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں دو نامعلوم مسلح افراد نے ایک کیفے میںکم از کم 13افراد کو تاحال یر غمال بنا رکھا ہےجبکہ سڈنی کے مشہور "اوپرا ہائوس" مشتبہ پیکٹ ملنے کے بعد خالی کرالیا گیا تھا ، صورت حال کے پیش نظر وزیر اعظم نے نیشنل سیکورٹی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔