تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
23 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 22:46

انٹرکالجیٹ کراس کنٹری ریس میںجناح گورنمنٹ کالج کامیاب

جیو نیوز - کراچی......اسٹاف رپورٹر...... انٹرکالجیٹ کراس کنٹری ریس جناح گورنمنٹ کالج نے جیت لی۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی کے زیراہتمام ہونے والی ریس میں جناح گورنمنٹ کالج کے علی شان نے پہلی، کامکس کالج کے مقبول شاہ نے دوسری اور آرمی پبلک کالج صدر کے کاشف امین نے تیسری، جناح کے فرقان نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ کراس کنٹری ریس میں 15 کالجز کے تقریبا 40 ایتھلیٹس نے شرکت کی۔ طارق ابرار، شاہد مسعود، خالد منیر، وسیم ماجد، پروفیسر اعجاز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ایونٹ کے سپروائزر عبدالباسط تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.