23 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 23:51
یونس خان کی جانب سے آج چوتھا ون ڈے ملتوی کرنے کی تجویز
جیو نیوز - لاہور......قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹسمین یونس خان نے سانحہ پشاور کے سوگ میں آج پاک نیوزی لینڈ میچ ملتوی کرنے مطالبہ کیا ہے ، جیو سوپر سے گفتگو میں یونس خان کا کہنا تھا کہ پشاور سانحے کے بعد کھلاڑیوں کا میچ کھیلنا کافی مشکل ہوگا،،وہ نہیں جانتے کہ کھلاڑی کس طرح کھیل پر اپنی توجہ مرکوز رکھ سکتے ہیں ۔ یونس خان نےکہا کہ آسٹریلوی کرکٹر فل ہیوز کی موت پرمیچ ملتوی ہوا تھا، چوتھا ون ڈے بھی ملتوی ہوجائے تو حرج نہیں۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نےکہا ہے کہ سانحہ پشاور پر پاکستانی ٹیم کی طرح ان کے دل بھی غمزدہ ہیں ، وہ آج کے میچ سے متعلق پاکستان ٹیم کے فیصلے کے منتظر ہیں، پاکستان جو بھی فیصلہ کرے گا وہ اس کا احترام کریں گے ۔