تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 1:28

بھارتی باکسر سریتا دیوی پر 1برس کی پابندی اور ہزار سوئس فرینک جرمانہ

جیو نیوز - نئی دہلی...... انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن (آئیبا) نے بھارت کی خاتون باکسر سریتا دیوی پر ایک برس کی پابندی عائد کر دی اور ہزار سوئس فرینک جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا۔ دیوی نے رواں برس جنوبی کوریا میں منعقدہ ایشین گیمز میں ججز کے متنازع فیصلے باعث احتجاجاً تمغہ لینے سے انکار کر دیا تھا۔ آئیبا کےجاری بیان کے مطابق سریتا دیوی نے تمغہ لینے سے انکار کر کےقوانین کی خلاف ورزی کی ہے جس کی وجہ سے ہم ان پر تا حیات پابندی لگانے کے بارے سوچ رہے تھے لیکن بھارتی باکسنگ ایسوسی ایشن نے یقین دہانی کرائی ہے کہ دیوی مستقبل میں نظم وضبط کا مظاہرہ کریں گی جس کی وجہ سے ان پر ایک برس کی پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے البتہ دیوی کو پابندی کے ساتھ ساتھ ایک ہزار سوئس فرینک بھی ادا کرنا ہوں گے۔ گیمز ختم ہونے کے بعد ایشین گیمز آرگنائزنگ کمیٹی نے آئیبا سے دیوی کے خراب رویے کی شکایت کی تھی۔ احتجاج میں ساتھ دینے پر دیوی کے کوچ پر دو برس کی پابندی اور دو ہزار سوئس فرینک جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ دیوی نے ایشین گیمز میں جیتا ہوا کانسی کا تمغہ گزشتہ ہفتے حاصل کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.