24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 8:38
باکسر عامر خان سونے سے بنا 47 لاکھ روپے کا شارٹس عطیہ کریں گے
جیو نیوز - لندن .........پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان بھی اسکول حملے پر غم زدہ ہیں۔اسکول کی تعمیر نو کے لیے اپنا سونے کے دھاگوں سے بنا 47 لاکھ روپے کا شارٹس عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا ، باکسر عامر خان نے سانحہ پشاور میں تباہ ہونے والے آرمی پبلک اسکول کی تعمیر نو کے لیے مدد کااعلان کیا ہے ، اور اس کےلیے وہ اپنا سونے کے دھاگوں سے بنا باکسنگ کی تاریخ کا مہنگا ترین شارٹس عطیہ کریں گے۔۔