24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 12:20
پانچواں ون ڈے :نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 276 رنز کا ہدف
جیو نیوز - ابوظہبی........ابوظہبی میں جاری پانچویں ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیتنے کیلئے 276رنز کا ہدف دے دیا ۔ کیوی کپتان ولیم سن تین رنز کی کمی سے سنچری نہ بناسکے، وہ 97 رنز بناکر آئوٹ ہوئےاور روس ٹیلر نے ناقابل شکست 88رنز اسکور کئے۔ابوظہبی میں نیوزی لینڈ نےٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔کین ولیم سن اور راس ٹیلر کی ذمہ دارانہ بیٹنگ اور نصف سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں کامیابی کے لئے 276 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔محمد عرفان نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔