تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 13:9

برسبین ٹیسٹ :بھارت نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 71رنز بنا لیے

جیو نیوز - برسبین......برسبین میں جاری دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلوی ٹیم بھارت کے خلاف پہلی اننگز میں 505 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ہے،بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 71رنز بنالیے ہیں۔ٹیسٹ کے تیسرے دن آسٹریلیا نے نامکمل اننگز 221رنز چارکھلاڑی آوٹ سے دوبارہ شروع کی،کپتان اسٹیون اسمتھ نے شاندار سنچری بنائی،وہ 133رنز بنا کر آوٹ ہوئے،مچل جانسن نے 88 اور مچل اسٹارک نے 52رنز کی عمدہ اننگز کھیلی،بھارت نے دوسری اننگز 97رنز خسارے کے ساتھ شروع کی اورکھیل کے اختتام تک مرلی وجےکی وکٹ گنوا کر 71رنز بنا لیےہیں۔شیکھر دھون26 اور چتیشور پجارا 15 رنز بنا کر ناٹ آوٹ ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.