24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 13:9
چوتھا ون ڈے:پاکستان اے نےکینیاکو 118 رنز سے شکست دے دی
جیو نیوز - لاہور........پاکستان اے ٹیم نے چوتھے ایک روزہ میچ میں کینیا کو 118 رنز سے شکست دے دی ۔ میزبان ٹیم کو پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں چار صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے ۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جانے والا میچ خراب موسم کے باعث 28 اٹھائیس اوورز تک محدود کر دیا گیا ۔ مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان اے کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے 5 وکٹ کے نقصان پر 224 رنز بنائے ۔ مختار احمد 87 کیساتھ ٹاپ اسکورر رہے ساتھ ہی میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے اورافتخار احمد 50 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ جواب میں کینیا نے 5 . 27 اوورز میں نو وکٹ پر 106 رنز بنائے ۔ میچ کی خاص بات سعید اجمل کا باولنگ کرانا تھا ۔ جنہوں نے 6 اوورز میں 23 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی ۔ پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ ہفتے کو کھیلا جا ئے گا ۔