تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 16:54

بھارت نےپاکستان کوشکست دیکرکبڈی ورلڈکپ جیت لیا

جیو نیوز - بادل ،بھارت ......بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دیکر پانچویں بارکبڈی ورلڈ کپ جیت لیا، فائنل کے بعد پاکستانی کپتان نے بھارت پر بے ایمانی کا الزام لگادیا،بھارتی پنجاب میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا، پہلے تین کوارٹرز میں پاکستانی ٹیم چھائی رہی، لیکن آخری کوارٹر میں میزبان ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے نہ صرف کامیابی حاصل کی، بلکہ مسلسل پانچویں مرتبہ ٹائٹل بھی جیت لیا، بھارت کی جیت کا اسکور 42 کے مقابلے میں 45 رہا۔ فائنل میں شکست کے بعد پاکستانی کھلاڑی تو رو پڑے لیکن کپتان احمد شفیق چشتی نے بھارتی آفیشلز پر الزام لگایا کہ انہوں نے میچ میں بےایمانی کی، پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ اگر فائنل میں منصفانہ فیصلے ہوتے تو پاکستان ٹیم ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوجاتی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.