تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 16:54

پاکستان اے نےکینیا کیخلاف 5 میچوں کی سیریز پانچ صفر سے جیت لی

جیو نیوز - لاہور......پاکستان اے نےکینیا کے خلاف 5 میچوں کی سیریز پانچ صفر سے جیت لی،کپتان فواد عالم مین آف دی سیریز قرار پائے،کینیا کی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں سے اچھا تجریہ حاصل کیا،قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اے اور کینیا کے درمیان آخری میچ کا ٹاس میزبان ٹیم نے جیت کربیٹنگ کی،مختار احمد کے 78 کی بدولت پاکستان اے 169 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی، جواب میںکینیا کی ٹیم 24ویں اوور میں 61 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی،ضیاء الحق نے 4 اور سعید اجمل نے دو وکٹیں حاصل کیں،مختار احمد مین آف دی میچ رہے،پی سی بی چیئرمین شہریار خان کا کہنا تھا کہ کینیا کی ٹیم نے پاکستان آکر بہت خوشی محسوس کی، تاہم انہوں نے سردی کی شکایت کی،پاکستان ہاکی ٹیم کے بھارت میں جشن منانے سے دونوں ممالک کے کرکٹ روابط متاثر ہوسکتے ہیں۔شہریار خان نے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے پاکستان میں دوسرے ممالک کی ٹیمیں نہیں آتیں لیکن وہ پرامید ہیں کہ آئندہ سال انٹرنیشنل ٹیمیں پاکستان آکر کھیلیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.