24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 20:57
باکسنگ لیجنڈ محمد علی نمونیا کی وجہ سےایک بار پھر اسپتال میں داخل
جیو نیوز - نیویارک ......باکسنگ لیجنڈ محمد علی کو نمونیا کی وجہ سے ایک بار پھر اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔صدی کے بہترین اسپورٹس مین کا اعزاز پانے والے محمد علی کو ایک بار پھراسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔1984 سے پارکنسن کے مرض سے لڑنے والے گریٹ باکسر کو نمونیا کی وجہ سے اسپتال میں ایڈمٹ کرایا گیا ہے۔ان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ محمد علی کی کنڈیشن بہتر ہے،البتہ فیملی کی پرائیویسی کو مدنظر رکھتے ہوئےمزید تفصلات نہیں بتاسکتے۔