24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 20:57
قومی کرکٹرز کا تیسرا اور آخری فٹنس ٹیسٹ27 اور 28 دسمبر کو ہو گا
جیو نیوز - لاہور......رواں سال قومی کرکٹرز کا تیسرا اور آخری فٹنس ٹیسٹ27 اور 28 دسمبر کو ہو گا ۔ کھلاڑیوں نے لمبے سیزن کے بعد فٹنس ٹیسٹ پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نےسنٹرل کنٹریکٹ کے مطابق ہر چار ماہ کے بعد کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہوا ہے۔آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف طویل سیریز کے بعد بھی ٹیسٹ لینے پر کھلاڑی خوش نہیں ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ اتنا لمبا سیزن کھیل کر کھلاڑی وطن واپس لوٹے ہیں پھر زیادہ تر کھلاڑی تھکاوٹ کا شکار ہیں ایسے میں فٹنس ٹیسٹ ان کے لیئے مزید مشکلات پیدا کر سکتاہے ۔ فٹنس ٹیسٹ کی بنیاد پر پی سی بی کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ میں مراعات اور جرمانے کا فیصلہ کرتا ہے۔ اس وقت کپتان مصباح الحق ، عمر گل، بلاول بھٹی ، محمد حفیظ ، صہیب مقصود ، جنید خان ، احسان عادل فٹنس مسائل کا شکار ہیں۔پی سی بی روٹین کے فٹنس ٹیسٹ سے ورلڈ کپ کے حتمی اسکواڈ کےلیے بھی کھلاڑیوں کی فٹنس جانچنا چاہتا ہے۔