24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 20:57
ریال میڈرڈ نے سین لورینزو کو ہراکرکلب ورلڈ کپ ٹائٹل جیت لیا
جیو نیوز - مراکش .....ریال میڈرڈ نے سین لورینزو کو دو گول سے شکست دیکر کلب ورلڈ کپ ٹائٹل جیت لیا،مراکش میں کھیلا گیا فائنل انتہائی دلچسپ رہا ۔ ہزاروں افراد کی گنجائش والا اسٹیڈیم تماشائیوں سے بھرا ہوا تھا۔اسپینش ٹیم ریال میڈرڈ نے 37ویں منٹ میں ملنے والے کارنر پر SERGIO RAMOSکے ہیڈرکے ذریعے برتری حاصل کی،پہلے ہاف میں اسکور ایک صفر رہا۔دوسرا ہاف کے شروع ہی میں ریال میڈرڈ نے دوسرا گول بھی داغ دیا ۔اس کے بعد سین لورینزو نے میچ میں واپسی کی بہت کوشش کی لیکن کامیابی نہ ملی۔ریال میڈرڈ نے میچ دو صفر سے جیت کر پہلی بار کلب ورلڈ کپ ٹائٹل جیت لیا۔مہمان خصوصی پرنس حسن نے فاتح ٹیم کو ٹرافی دی ۔