25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 8:49
کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کے بعدقومی ٹیموں کی وطن واپسی
جیو نیوز - لاہور.........بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کبڈی میں شرکت کے بعد پاکستان کی مینز اور ویمنز ٹیمیں واہگہ کے راستے وطن واپس پہنچ گئیں۔ ٹیم مینجمنٹ پر امید ہے کہ فائنل کی ریویو کمیٹی کا فیصلہ پاکستان کے حق میں آئے گا ۔ دیکھتے ہیں سہیل عمران کی رپورٹ پاکستان ٹیم نے فائنل میں میزبان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا لیکن رنرز اپ قرار پائی جبکہ خواتین ٹیم نے ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ واہگہ کے راستے وطن واپس پہنچنے والی ٹیموں کا شاندار استقبال کیا گیا۔ قومی ٹیم کےکپتان شفیق چشتی اور کوچ عباس بٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان فائنل ہارانہیں بلکہ جانبدارانہ فیصلوں سے ہروایا گیا۔ ٹیم مینجمنٹ نے ورلڈ کپ فائنل کے پروٹیسٹ میں15 پوائنٹس اٹھائے ہیں۔ منیجر وقاص اکبر کا کہنا ہے کہ ری ویو کمیٹی کا فیصلہ پاکستان کے حق میں آئے گا۔ویمن کھلاڑیوں کا کہنا ہےکہ گزشتہ برس کے مقابلے میں کارکردگی میں بہتری آئی ہے، دونوں ٹیموں نے سلور اور براونز میڈل کو شہداء پشاور کے نام کیا ہے۔