تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 4:15

واڈا نے ڈوپ ٹیسٹ کیلئے 3000روسی کھلاڑیوں کے نمونے حاصل کرلیے

جیو نیوز - لندن......ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی(واڈا)کے اہلکاروں نے جرمن ٹی وی کی جانب سے روس پرڈوپنگ کے الزامات پر 3000 ایتھلیٹ کے نمونے حاصل کرلیا۔جرمن ٹی وی کی ڈاکیومنٹری میں روس پر الزام لگایاگیا تھا کہ پورے ملک میں میچ فکسنگ اور غیر قانونی ادویات کا استعما ل عام ہے جس پر واڈا نے اپنی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ روس کے وزیر کھیل ویٹیلی موٹکونے واڈا کی ٹیم کے دورے کی تصدیق کی ہے۔ موٹکوکا کہناتھا کہ ٹیم نے 3ہزار کے قریب کھلاڑیوں کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے حاصل کیے ہیں۔ان کا کہناہے کہ میں نے واڈا کے نام خط میں لکھاتھا کہ جس طرح کی تفتیش کرناچاہیںاس کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں ۔موٹکو نے کہا کہ ڈوپنگ کے مسئلے پر ایجنسی اور وزارت کھیل ایک ساتھ کام کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.