تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 18:42

سعید اجمل کابالنگ ایکشن 15 ڈگری کے اندر نہیں آسکا،شہریار خان

جیو نیوز - کراچی......پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ سعید اجمل کا بالنگ ایکشن اب بھی 15 ڈگری کے اندر نہیں آسکا،دوبارہ اسسمنٹ میں سعید اجمل کاایکشن درست نہ آیا توان کاکیریئر ختم ہوجائیگا،سعیداجمل نےفیصلہ کرنا ہے وہ آئی سی سی سے اسسمنٹ کرانا چاہتے ہیں یا نہیں۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ سعید اجمل کے پاس دوسرا کے علاوہ بھی بہت ہتھیار ہیں ، سعید اجمل نے ایکشن درست کرنے کے لیے بہت محنت کی ہے، لیکن وہ اب بھی 15 ڈگری کے اندر نہیں آسکے،کوشش کررہے ہیں کہ انکا دوبارہ اسسمنٹ 7 جنوری سے پہلے ہوجائے۔شہریارخان کا مزید کہنا تھا کہ معین خان پر بھی واضح کردیا ہے کہ کسی ایک عہدے کا انتخاب کرلیں،قومی ٹیم کےمنیجر کا فیصلہ چند روز میں کرلیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پنٹنگولر کپ کی تاریخ میں ردوبدل کرینگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.