27 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 12:48
پاکستان ایک محفوظ ملک ہے، باکسر عامر خان
جیو نیوز - لاہور.........پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو پاکستان سے کتنی محبت ہے،اس کا اندازہ ان کے پاکستان کے دوروں سے لگایا جاسکتا ہے، لاہور کے 3 روزہ دورے پر ان کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے،سانحہ پشاور کے غم میں دکھی ہوں ،پاکستان میں قیام کے دوران شہید ہونے والے بچوں کی فیملی سے ملوں گا۔ لاہورکے نجی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر کا کہنا تھا کہ پاکستان بہت خوبصورت ملک ہے،پیار کرنے والے لوگ یہاں رہتے ہیں،یہ ایک محفوظ ملک ہے ،بار بار آکر یہ دنیا کو پیغام دیتا ہوں،سانحہ پشاور پر دلی دکھ ہے۔ عامر کا کہنا تھا کہ وہ ہر دفعہ اپنے والدین کے ساتھ آتے ہیں ،جلد ہی بیٹی اور اہلیہ کو بھی لے کر پاکستان آئیں گے۔ شائقین نے عامر خان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔