تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
28 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 6:8

وسیم اکرم کے ہاں بیٹی کی پیدائش ، نام عائلہ رکھا گیا ہے

جیو نیوز - سڈنی.......پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ایک بار پھر باپ بن گئے ، اُن کی بیوی شینیرا اکرم کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔وسیم اکرم نے بیٹی کی ولادت کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے کیا۔ سابق کپتان ان دنوں آسٹریلیا میں ہیں جہاں انکی اہلیہ نے بیٹی کو جنم دیا۔ وسیم اکرم نے اپنی پہلی بیوی ہما کے انتقال کے بعد آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی شنیرا سے گزشتہ سال شادی کی تھی۔ پہلی بیوی سے وسیم اکرم کے دو صاحبزادے ہیں۔ وسیم اکرم نے بیٹی کا نام عائلہ اکرم رکھا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.