تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
28 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 19:20

لاہور میں بننے والی باکسنگ اکیڈمی میں نوجوانوں کو ٹریننگ دونگا، عامر خان

جیو نیوز - لاہور........عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژادبرطانوی باکسرعامرخان نے حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش کےمزار پرحاضری دی اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات بھی کی،عامر خان کہتے ہیں کہ وہ لاہور میں بننے والی باکسنگ اکیڈمی میں نوجوانوں کو ٹریننگ دیں گے۔ برطانوی باکسر عامر خان نےلاہورمیں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں وزیر اعلیٰ نے انہیں لائٹ ویلٹر ویٹ کا چیمپئن بننے پر مبارکباددی اور کہا کہ عامر خان نے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ چیمپئن باکسر عامرنے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ داتا دربار پر حاضری دی اورفاتحہ خوانی کی، انہوں نےغریبوں میں لنگربھی تقسیم کیا۔ عامرخان کاکہناتھاکہ اچھے اور برےلوگ ہر جگہ ہوتےہیں،وہ دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتےہیں کہ پاکستان ایک امن پسند اورمحفوظ ملک ہے۔عامرخان نے پنجاب اسپورٹس بورڈ کے ساتھ باکسنگ اکیڈمی کےقیام کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے،ان کا کہنا تھا کہ اکیڈمی جون میں شروع ہوجائے گی،جس میں تربیت لینے والے کھلاڑی پاکستان کے لیے گولڈ میڈلز جیتیں گے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل رانا مشہود نے کہا کہ نشتر پارک میں بننے والی باکسنگ اکیڈمی میں 800 بچوں کی گنجائش ہوگی۔ عامرخان جوفوڈ پوائنزنگ کا شکار ہو گئے ہیں پیر کے روز پشاور روانہ ہوں گے اور سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کے اہل خانہ سے ملیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.