تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
2 جنوری 2015
وقت اشاعت: 13:5

ٹینس:وافرینکا اور مرے نے سال کا آغاز فتوحات کے ساتھ کردیا

جیو نیوز - ابوظبی .....سوئٹزرلینڈ کے اسٹین اسلیس وافرینکا اور برطانیہ کے اینڈی مرے نے سال کا آغاز کامیابی کے ساتھ کردیا۔ابوظبی میں سال کے پہلے ایونٹ میں وافرینکا بہترین فارم میں نظر آئے ،انہوں نے اسپین کے نکولس ایلماگرو کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔سوئس کھلاڑی کی جیت کا اسکور چھ تین اور چھ دو رہا۔برطانیہ کے اینڈی مرے نے بھی اسپین کے فیلیسیانو لوپیز کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، فائنل میں جگہ کیلئے مرے کا مقابلہ کم بیک کرنے والے رافیال نڈال سے ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.