3 جنوری 2015
وقت اشاعت: 2:48
بار بار بیٹنگ آرڈر تبدیل نہیں ہونا چاہیے، کامران اکمل
جیو نیوز - کراچی.......وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کا کہنا ہے کہ کسی بھی کھلاڑی کا نمبر بار بار تبدیل کیا جائے تو اس سے اعتماد متاثر ہوتا ہے ، اگر انہیں موقع ملا تو وہ بطور اوپننگ بیٹسمین کھیلنے کو ترجیح دیں گے ۔کامرا ن اکمل ابھی ٹیم میں آئے نہیں ہیں لیکن ان کا کہنا ہے بار بار بیٹنگ آرڈر تبدیل نہیں ہونا چاہیے ۔میں قومی ٹیم میں بطور اوپنر کھیلنے کے لیے تیار ہوں۔