تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 جنوری 2015
وقت اشاعت: 7:59

ورلڈکپ کیلئے 15رکنی ٹیم ، سلیکشن کمیٹی آج بھی بیٹھے گی

جیو نیوز - لاہور........ورلڈکپ کیلئے 15رکنی ٹیم کو حتمی شکل دینے کیلئے سلیکشن کمیٹی آج بھی نیشنل اسٹیڈیم میں بیٹھے گی۔کوچ وقار یونس اور کپتان مصباح الحق سے بھی مشاورت کی جائے گی۔ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کی 15رکنی ٹیم کا اعلان 7جنوری کو کیا جائے گا۔اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کیلئے چیف سلیکٹر معین خان اور کمیٹی کے دیگر ارکان آج بھی نیشنل اسٹیدیم میں بیٹھ مشاورت کریں گے۔ کوچ وقار یونس اور مصباح الحق بھی سلیکشن کمیٹی کو اپنی رائے سے آگاہ کریں گے۔ ورلڈ کپ اسکواڈ میں تیسرے اوپنرکی تلاش ہے جس میں کامران اکمل اور محمد رضوان کے درمیان ٹائی ہے جبکہ سمیع اسلم کا نام بھی زیر غور ہے۔مڈل آرڈر میں صہیب مقصود کی انجری کے باعث شعیب ملک، فواد عالم اور عمر اکمل کے درمیان ٹائی ہے،جبکہ رائٹ آرم فاسٹ بولر کیلئے محمد سمیع، احسان عادل اورانور علی کے نام زیر غور ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.