تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
10 جنوری 2015
وقت اشاعت: 12:17

ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل سہیل خان کا ڈوپ ٹیسٹ

جیو نیوز - کراچی......پینٹ اینگولر کپ میں طوفانی بولنگ کرنیوالے سہیل خان کا ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا ہے، سہیل خان ورلڈ کپ میں پاکستانی اسکواڈ کا حصہ بھی ہیں۔فاسٹ بولر سہیل خان نے پینٹ اینگولر کپ میں سندھ نائٹس کی نمائندگی کی اور دو میچز میں طوفانی اسپیل سے دس وکٹیں حاصل کیں، سلیکشن کمیٹی نے جہاں ان کی اس کارکردگی پر انہیں ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بنایا،وہیں پی سی بی نےسہیل خان کے ڈوپ ٹیسٹ کیلئے یورین سیمپل بھی لیا ہے،ورلڈ کپ کے دوران بھی آئی سی سی کھلاڑیوں کا ڈوپ ٹیسٹ لے گی اس لئے پی سی بی نے کسی بھی خطرے سے قبل خود ہی سہیل خان کا ڈوپ ٹیسٹ لے رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.