تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
12 جنوری 2015
وقت اشاعت: 8:40

ڈکار ریلی کا آٹھواں مرحلہ یزید الراجھی نے جیت لیا

جیو نیوز - سنتیاگو.......ڈاکار ریلی کا آٹھواں مرحلہ سعودی عرب کے یزید الراجھی نے جیت لیا۔بائیک اسٹیج میں پرتگال کے پاؤلو گون کالفز سب سے آگے رہے۔اوور آل اسٹینڈنگز میں قطر کے ناصر العطیہ بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔ڈاکار ریلی میں شرکا کو یوینی بولیویا سے آئیکک چلی تک 784 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کرنا ہے ۔اس مرحلے میں بھی سعودی عرب کے ڈرئیور الراجھی نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔انہوں نے مقررہ فاصلہ تین گھنٹے 26 منٹ اور 49 سیکنڈز میں طے کیا ۔ارجنٹائن کے اورلینڈو ٹیرانووا دوسرے نمبر پر رہےاوور آل اسٹینڈنگز میں قطر کے ناصر العطیہ بدستور پہلے نمبر پر ہیں۔بائیک اسٹیج میں پرتگال کے پاؤلو گون کالفز بازی لے گئے ۔انہو ں نے 321 کلومیٹر کا فاصلہ تین گھنٹے 56 منٹ میں طے کیا۔اسپین کے مارک کوما دوسرے نمبر پر رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.