تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
13 جنوری 2015
وقت اشاعت: 9:48

سمندری لہروں پر دوڑتی کشتیوں میں ٹیبل ٹینس مقابلہ

جیو نیوز - سڈنی .........راجر فیڈرر اور لیٹن ہیوٹ ٹینس میچ کھیلنے بیچ سمندر میں جا پہنچے۔ کھلی فضاء، بیچ سمندر میں لہروں کی روانی پر دوڑتی کشتیاں اور ایسے ماحول میں ٹینس کے صف اول کے کھلاڑیوں درمیان مقابلہ ہو تو کیا ہی بات ہے۔ ٹینس کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی راجر فیڈرر اور لیٹن ہیوٹ چلتی کشتیوں میں میچ کھیلنے سڈنی کے سمندر میں جا پہنچے۔ صف اول کے دونوں کھلاڑیوں نے بیچ سمندر میں پہنچ کر چلتی ہوئی کشتیوں میں میچ کھیلا اور بال ایک دوسرے کی کشتی کی طرف اْچھالتے رہے تاہم دونوں کھلاڑیوں کو شاٹ لگانے میں کافی مشکلات درپیش رہیں۔ واضح رہے کہ ٹینس کے عالمی نمبر ون اور نمبر ٹو کے درمیان کشتیوں میں کھیلا گیا یہ میچ ٹینس کے نئے فارمیٹ، فاسٹ 4کی تشہیری مہم کے سلسلے میں کھیلا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.