14 جنوری 2015
وقت اشاعت: 8:58
ڈاکار ریلی میں موٹر بائیک کیٹگری کا نواں مرحلہ
جیو نیوز - سان تیاگو......ڈاکار ریلی کی موٹر بائیک کیٹگری کے نویں مرحلے میں پرتگال کے ہولڈر روڈریگیز نے میدان مار لیا،کار کیٹگری میں اسپین کے نانی روما سب سے آگے رہے ۔ریلی کے نویں مرحلے میں شرکاء کو آئیکک چلی سے کالاما تک 450 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا ،پرتگال کے ہولڈر روڈریگیز نے بائیک کیٹگری میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ،لیکن اوور آل لیڈر مارک کوما نے تین منٹ اور 43 سیکنڈز کے فرق سے تیسری پوزیشن حا صل کرلی ۔کار کیٹگری میں اپینش ڈرائیور نانی روما نے مقررہ فاصلہ چار گھنٹے 41 منٹ اور 56 سیکنڈز میں طے کیا ،اوور آل لیڈ مین قطر کے ناصر العطیہ بدستور پہلے نمبر پر ہیں ۔