تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
17 جنوری 2015
وقت اشاعت: 23:29

باکسرعامرخان کاڈیوڈ کیمرون کی سفارش پرامریکی ویزالینےکااعتراف

جیو نیوز - لندن .....پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے انکشاف کیاہے کہ پچھلےبرس امریکی ویزا لینے کیلئے انہیں برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے سفارش کرانا پڑ ی۔غیرملکی اخبار سے بات کرتے ہوئے عامر خان نے بتایا کہ 11 ستمبر حملوں کی برسی کے موقع پر وہ امریکا جارہے تھے اور فلائٹ کی بورڈنگ کے موقع پر انہیں بتایا گیا کہ انکا ویزا مستردکردیا گیا ہے ۔ ستمبر میں پیش آئے اس واقعے کے بارے میں عامر خان نے کہا کہ انہوں نے فورا وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کو ٹیلی فون کیا جن سے ان کے اچھے تعلقات ہیں ،اور وزیر اعظم کیمرون نے سفارتی سطح پر معاملےکو فوری حل کرادیا۔ عامر خان نے کہا کہ ایسے بااثر تعلقات ہونا اچھی بات ہے اور وہ شکر گزار ہیں کہ باکسنگ نے انہیں بہت کچھ دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.